Diplomats enjoy Chinese folk songs in Yulin, Shaanxi Province
کئی ممالک کے سفارت کاروں کی شمالی شائن شی کے لوک گیتوں کی نمائش میں شرکت
مئی ۳۰ کو سی پی سی کی شہر یو لین کی کمیٹی اور شہر یولین کی عوامی حکومت کی طرف سے، سی پی سی کی شہر یولین کے شعبہ تشہیر، یو لین شہر کے ثقافت و سیاحت بیورو، یولین شہر کے بیورو برائے غیرملکی امور اور اقتصادی تعاون، سی پی سی کی چھینگ جئین کاؤنٹی کی کمیٹی اور چھینگ جئین کاونٹی کی عوامی حکومت کے زیر اہتمام یولین شمالی شائن شی کے لوک گیتوں کی نمائش اور بین الاقوامی غیر مادی ثقافت کے تبادلوں کی سرگرمی بیجنگ میں منعقد ہوئی، جس میں جمہوریہ کانگو، چین میں ہیٹی بزنس ڈیولپمنٹ آفس، وفاقی جمہوریہ صومالیہ، پاکستان، عراق، مصر سمیت کئی ممالک کے چین میں سفارت کاروں اور اداروں کے نمائندے نے شرکت کی اور "بین الاقوامی غیر مادی ثقافت کے تحفظ"، "ثقافت کی ترقی" سمیت موضوعات پر گہرے تبادلات کئے۔
اس نمائش "لوئس پلیٹو پر درختوں کی ہزاروں سال پرانی جڑیں"،"شاندار کھلے ہوئے پھول"،"آسمان میں چمکتے ہوئے ستارے"،"غیر مادی ثقافت کو زندہ کرنا" اور "شی تھئین یو (شمالی شائن شی کے لوک گیت) کبھی بھی ختم نہیں ہوں گے" نامی چندحصوں پر مشتمل ہے۔ چین میں مصری سفارت خانے کی مشیر سارہ خطاب نے "لوئس پلیٹو پر درختوں کی ہزاروں سال پرانی جڑیں" نامی حصے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی پسندیدہ حصہ ہے۔ اگر چہ وہ کبھی یو لین نہیں گئی، لیکن فنکار کے ورکس دیکھتے کے بعد میں واقعی یو لین جانا چاہتی ہیں۔
شائن شی کی روایتی لوک گیت کے پرفارمنس کے علاوہ ، کیوبا کے غیرمادی ثقافتی رقاصوں الیانیس اور یانیئل کی جانب سے پرجوش رمبا ڈانس پرفارمنس اور شمالی شائن شی کے رقص، یانگ گے، ایک ہی اسٹیج پر پیش کی گئی جس نے اندرونی و بیرونی ممالک کے مہمانوں کو ایک بصری دعوت فراہم کی۔
اس کے علاوہ مہمانوں نےکاغذ کاٹنے، زمین کو پیٹتے ہوئے (ایک تعمیر کی تکنیک) نعرے گانے سمیت سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے مقامی ریڈ ڈیٹس کے مشروبات، چھینگ جئین پینکیکس، "شطرنج" پھلیوں اور سمال ما ہوا ( ایک چینی خصوصی سنیکس) سمیت غیرمادی ثقافتی خصوصی سنیکس کی تعریف کی۔
اس سرگرمی کا کامیابی سے انعقاد نہ صرف یو لین اور پورے ملک اور پوری دنیا کی غیر مادی ثقافت کے درمیان تبادلہ ہے بلکہ دوستی کے روابط ہیں اور مستقبل میں مزید تعاون کا آغاز بھی ہے۔ یولین ثقافتی تعمیر کو اہمیت دے گا اور شمالی شائن شی کے ثقافتی وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے دور میں ان کو فروغ دے گا اور یو لین کی اعلیٰ معیار ترقی کو مضبوط ثقافتی طاقت فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر مادی ثقافت کو بین الاقوامی دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور وسعت دینے، عوام کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے ایک پل کے طور پر استعمال کرے گا تاکہ صوبہ شائن شی "ڈی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر میں گہرائی سے ہم آہنگ ہو سکے گا اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن سے اعلیٰ معیار ترقی کو بڑھانے کی مزید زیادہ کوششیں کی جائیں گی۔
Wali Zahid
Wali Zahid is a longtime China watcher and a Pakistan futurist. An award-winning journalist, he writes on issues of significance to Pakistan and CPEC & BRI.
Related posts