پاکستان 2017 میں تیز ترین ترقی کرنے والا مسلم ملک ہو گا

ولی زاہد

دی اکانومسٹ میگزین لندن میں شائع ہونے والے ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان 2017 میں مصر، ملائشیا، ترکی اور انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا تیز ترین ترقی کرنے والا مسلم ملک ہو گا ۔

پاکستان کی جی ڈی پی 5.3 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے جو اسرائیل کی متوقع 4 فیصد نمو سے بھی زیادہ ہے ۔

یہ متوقع شرح ترقی انڈیا ، چین اور دیگر دو ملکوں کے بعد پاکستان کودنیا کا پانچواں تیز ترین ترقی کرنے والا ملک بنائے گی۔

Latest: What to expect in Pakistan in 2017

دی اکانومسٹ میگزین کی ویب سائٹ پر مالی ومعاشی تقابلی اعدادوشمار موجود ہوتے ہیں جو باقاٰعدگی کے ساتھ روزانہ اپ ڈیٹ کئے جاتے ہیں۔

ان اعدادوشمار کی تصدیق ہارورڈ یونیورسٹی کی تازہ تحقیق سے بھی ہوتی ہے جس کے تحت اگلے دس سال میں پاکستان کی متوقع جی ڈی پی شرح نمو5 فیصد ہو گی۔

دی اکانومسٹ کے مطابق 2017 کی متوقع شرح نمو 5.3 فیصد ہو گی جو 2016 کی پیشگوئی، 5.7 فیصد سے کچھ کم ہے۔ یعنی وزیرخزانہ اسحاق ڈار صاحب کو معاشی نمو بڑھانے کے لئے کچھ اقدامات کرنے ہوں گے ۔

More about Pakistan economy

CPEC fact sheet: 2013-2017

Harvard predicts Pakistan GDP to grow by 5% over next 10 years

After equity markets, Pakistan beats India, again: in geopolitics

Pakistan GDP set to grow by 5.3% by 2020: IMF

World Bank projects 5.4% growth for Pakistan in 2018

$10B TAPI natural gas pipeline to be operational in 2020

Pakistan is less corrupt than last year. This is good news. What’s the bad news?

Pakistan is now world’s 40th largest economy

It’s the economy, stupid

سال 2014 میں دی اکانومسٹ نے پاکستان کوچھٹا تیز ترین ترقی کرنے والا مسلم ملک ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔

امسال ہم سے بہتر چار معیشتیں ہیں: انڈیا 7.5 فیصد، ویتنام 6.6 فیصد، چین 6.4 فیصداورفلپائن 6.4 فیصد۔

مسلم ممالک میں ہم سے پیچھے: انڈونیشیا 5.2 فیصد، ملائشیا 4.6 فیصد، مصر 4.0 فیصد اور ترکی 2.9 فیصد کے ساتھ ہیں۔

یہ تمام ممالک ماسوائے ملائشیا کے 2050 میں دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہوں گے ۔

مترجم محمد علی شیخ بینکنگ و تجارت کے پیشہ ور تربیت کار ہیں ۔

The original post: In 2017, Pakistan is the world’s fastest-growing Muslim economy: The Economist

It appeared in the widely-circulated Express Tribune on 10 January 2016. ET is an affiliate publication of New York Times.


Do not miss our Understanding Pakistan Series

  • Muhammad Ali Sheikh

    منتخب شدہ مطبوعات کا اردو ترجمہ ایک عمدہ کاوش کے ساتھ قومی خدمت بھی ہے ۔